چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کے خفیہ دورہ امارات کا انکشاف

بدھ 9-جنوری-2019

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے اپوزیشن لیڈر اور لیبر پارٹی کے سربراہ آوی گیبائی نے دسمبر 2018ء کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کا خفیہ دورہ کیا تھا۔یہ دورہ  امارات اور اسرائیل کےدرمیان خفیہ تعلقات کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق آوی گیبائی بے امارات کے دورے کے دوران متعدد اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات کی۔ اماراتی حکام اور اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کے درمیان فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن منصوبے بالخصوص امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے صدی کی ڈیل نامی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبرانی ٹی وی 2 کے مطابق گیبائی نے ابو ظہبی کا سفر اردن کے راستے کیا۔ وہ پہلے اردن کے دارالحکومت عمان گئے جہاں انہوں نے ملکہ عالیہ ہوائی اڈے سے جہاز کے ذریعے ابوظہبی کا سفر کیا۔

قبل ازیں امریکا میں امریکا ۔ اسرائیل تعلقات عامہ "ایپک” کے چیئرمین مورٹ فریڈمن نے انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے نومبر دو ہزار اٹھارہ کے دوران دو بار امارات کا دور کیا تھا۔

اپنے اس دروے کے دوران انہوں نے امارات کے ولی عہد محمد بن زاید اور دیگر اعلیٰ حکومتی اور عسکری لیڈروں سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں نے ابو ظہبی کو اسلحہ کی فروخت اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی