قابض صہیونی فوج نے طویل تعاقب کے بعد ایک فلسطینی شہری کو گذشتہ شب حراست میں لینے کے بعد المسکوبیہ ٹارچر سیل میں منتقل کردیا ہے۔ 33 سالہ عاصم البرغوثی کو اسرائیلی فوج کئی روز سے گرفتار کرنے کی کوشش کررہی تھی مگر اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا تھا۔ قبل ازیں صہیونی فوج نے عاصم کے ایک بھائی صالح البرغوثی کو 12 دسمبرگولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہید کے والد عمر البرغوثی اور اس کے بھائی عاصف البرغوثی کو حراست میں لے لیا تھا۔
قابض فوج نے عاصم کو گرفتار کرنے کے لیے کئی بار چھاپے مارے مگر صہیونی فوج اسے گرفتار کرنے میںبری طرح ناکام رہی۔ عاصم کو گذشتہ شب کو رام اللہ کے نواحی علاقے کوبر سے حراست میں لے کر ٹارچرسیل میں ڈال دیا تھا۔
خیال رہے کہ عاصم البرغوثی کی یہ پہلی گرفتاری نہیں۔ وہ صہیونی زندانوں میں 11 سال قید کاٹ چکے ہیں۔ انہیں آخری بار اپریل 2018ء کو رہا کیاگیا جب کہ ان کےوالد 66 سالہ عمر البرغوثی 26 سال اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل رہےہیں۔