چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ:فلسطینی ٹیلی ویژن چینل کے دفتر پر حملہ "فتح” نے کرایا: وزارت داخلہ

پیر 7-جنوری-2019

فلسطینی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں‌ فلسطین ٹیلی ویژن چینل کےدفتر حملے اور اس میں ہونے والی توڑپھوڑ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں  تحریک "فتح” سے منسلک عناصر نے کیا۔ حملے میں کم سے کم فتح کے 5 عناصر نے حصہ لیا تھا۔ ان میں ایک ٹیلی ویژن چینل کا ملازم بھی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے ان کی ماہانہ تنخواہیں روک رکھی ہیں۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطین ٹیلی ویژن چینل کے دفتر میں ہونے والی توڑپھوڑ کی تحقیقات کی گئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین ٹیلی ویژن چینل کی انتظامیہ کی طرف سے معلومات کی فراہمی میں عدم تعاون کے باجود حکام کو واقعے کی اہم تفصیلات ملی ہیں۔ ان سے معلوم ہوا ہے کہ فلسطین ٹیلی ویژن کے دفتر پرحملے میں تحریک فتح کے تخریب کار عناصر ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے غزہ کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے دفترمیں معلوم ڈنڈہ برداروں نے گھس کرحملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں چینل کے دفتر کو غیرمعمولی نقصان پہنچا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی