چهارشنبه 14/می/2025

اسرائیل کا غزہ کی سرحد پر جاسوس طیارہ دھماکے سے پھٹنے کا دعویٰ

پیر 7-جنوری-2019

اسرائیل کے عسکری ذریعے نے کہا ہے کہ اتوار کے روز غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کی طرف سے چھوڑا گیا جاسوس ڈرون طیارہ اس وقت دھماکے سے تباہ ہوگیا جب ڈرون کا زمین پراتارنے کے بعد اسے کھولنے کی تیاری کی جا رہی  تھی تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایک اتوار کو فوج نے غزہ کی شمالی سرحد پر جدید کیمروں اور مواصلاتی آلات سے لیس ایک ڈرون کو زمین پراتارا اور اسے کھولنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ وہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 کی رپورٹ کے مطابق جنوبی اسرائیل میں "تامیرسٹائیمن” کے مقام پر ایک خود کار روبورٹ کی مدد سے اتارے گئے ڈرون کو کھولا جا رہا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ فوج نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ادھر اسی سیاق میں "سدوت نیگیو” یہودی کالونی کے سربراہ "تامیر عیدان” نے کہا ہے کہ یہ ڈرون فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی طرف سے داغا گیا ہے۔ فوج کو چاہیے کہ وہ اس اقدام کا مناسب جواب دے۔

عیدان کا کہنا تھا کہ حماس غزہ کے سکون سے فائدہ اٹھا کر خود کو مسلح کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر ایک جاسوس ڈرون اتار کرقبضے میں لیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی