قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر آج سوموار کو علی الصباح متعدد اہداف پر بمباری کی جس کے نتیجے میں املاک کو بھاری نقصان پہنچا تاہم اس کارروائی میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ سوموار کو علی الصباح اسرائیل کے "ایف 16” جنگی طیاروں نے شمال مغربی قصبے بیت لاھیا میں بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ زیادہ نقصان عام شہریوں کی املاک کوپہنچا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نےر ات گئےجنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر متعدد مقامات پر بم گرائے جس کے نتیجے میں شہری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔