چهارشنبه 30/آوریل/2025

"آئی فون” کے استعمال پر”ھواوے” کے ملازمین کو سزاء

اتوار 6-جنوری-2019

چین کی عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی "ھواوے”  نے اپنے دو ملازمین کو حریف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی "آئی فون” استعمال کرنے اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ کے آفیشل اکائونٹ سے سالگرہ کا پیغام دینے پر انہیں سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی اقتصادی نیوز ایجنسی "بلومرگ” کے مطابق یہ واقعہ چین کی عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہےجو گذشتہ برس امریکا کی "ایپل” کمپنی کے بعد دوسرے عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر آئی تھی۔

اخباری رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ دوسری جانب امریکا اور چین کے درمیان سخت اقتصادی اور تجارتی جنگ جاری ہے۔ گذشتہ ماہ امریکا نے ھواوے کی خاتون چیف ایگزیکٹو کو کینیڈا میں حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ زیادہ شدت اختیار کرگئی تھی۔

امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق "ھواوے” کمپنی نے اپنے دو ملازمین کی تنخواہ میں 5 ہزار یوآن یا 730 ڈالر کے مساوی رقم کی کمی کے ساتھ ساتھ ان کےملازمت کےعہدے میں بھی کمی کردی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی