جمعه 02/می/2025

دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دینے والے سائنس دان کا انتقال

ہفتہ 5-جنوری-2019

دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دینے والے سائنسدانوں کے گروپ میں شامل امریکی سائنس دان لاری روبوٹس 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سنہ 1960ء کے عشرے میں روبوٹس نے امریکا کے ایڈوانس سرچ پروگرامات ایجنسی "Arpa” کی ذمہ داریاں سنھبالیں۔ انہیں کمپیوٹر نیٹ ورک کی اہم ذمہ داری سونپی گئی اور ان کے اس پروگرام کو دنیا Arpanet کے نام سے جانتی ہے۔

آنجہانی انجینیر اور سائنسدان نے کئی آپریٹنگ پروگرمات اور سافٹ ویئر کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ اربانٹ نیٹ ورک نے دنیا کو ایک ایسا تحفہ دیا جسے انسان ہمیشہ یاد رکھیں‌گے۔ یہ تحفہ انٹرنیٹ کا تھا جسے آج کی ترقی کا ایک اہم زینہ تصور کیا جاتا ہے۔ روبوٹس ان چار سائنسدانوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے انٹرنیٹ کی ایجاد کے لیے سائنسی فارمولے دیے۔ اس کے دیگر ساتھیوں میں پوپ کان، فینٹ سیرف اور ولین کلائنروک شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی