چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 15 زخمی

ہفتہ 5-جنوری-2019

 فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی اور ناکہ بندی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 15 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر سیکڑوں فلسطینی حق واپسی اور غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف مظاہروں کے دوران قابض فوج نے طاقت استعمال کیا جس کے نتیجے میں پندرہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کے ساتھ براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زاید فلسطینی زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018ء سے حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی تحریک جاری ہے۔ اس تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 260 فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی