شنبه 03/می/2025

‘فلسطینی املاک کے سودے بازوں کو امریکا بھیجناسنگین جرم ہے’

جمعہ 4-جنوری-2019

فلسطین تجزیہ نگار اور ماہر قانون نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی فلسطینی املاک صہیونیوں کو فروخت کرنے والے مجرموں کو امریکا کے کہنے پر رہا کرنا اور انہیں امریکا بھیجنے کی کوشش قانونی جرم ہوگا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق تجزیہ نگار عصام عابدین نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی اخبارات نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی القدس میں فلسطینی املاک یہودیوں‌کو فروخت کرنے میں‌ملوث عناصر بالخصوص عصام عقل نامی شخص کو رہا کرنے اور اسے امریکا بھیجنے پر غور کررہی ہے۔ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو وہ قانونی جرم تصور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عبرانی ریڈیو نےاپنی رپورٹ میں‌ کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی پر عصام عقل کی رہائی کے لیے مسلسل دبائو ہے۔ عصام عقل نے بیت المقدس میں ایک اہم سرکاری ملازم کی حیثیت سے کئی قومی نوعیت کی جائیدادیں اوراملاک صہیونیوں کو بیچ ڈالی تھیں۔ حال ہی میں ایک فلسطینی عدالت نے عصام عقل کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

گذشتہ مہینے امریکی حکومت نے فلسطنی اتھارٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بیت المقدس سے گرفتار کیےگئے ان فلسطینیوں کو رہا کرے جو یہودی آباد کاروں کو سرکاری اور محکمہ اوقاف کی املاک کی فروخت کے جرم میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے ایک بیان میں کہا ک امریکی شہریت یافتہ عصام عقل کوفلسطینی حکام نے دو ماہ سے گرفتار کررکھا ہے۔ اس پر القدس کی فلسطینی املاک کو یہودیوں کو خفیہ طورپر فروخت کرنے کا الزام عاید کیا گیا اور اسی الزام کے تحت اسے گرفتار کیا گیا ہے۔

"ٹوئٹر” پر پوسٹ ایک بیان میں فریڈ مین نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی ہمارے شہر عصام عقل سمیت ان تمام فلسطینیوں کو فوری رہا کرے جنہیں فلسطینی حکام نے فلسطینی املاک یہودیوں‌کو فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کیاگیا ہے۔

فریڈ مین کا مزید کہنا تھا کہ عقل کو جیل میں ڈالنا امریکی اقدار کی توہین اور امن بقائے باہمی کے لیے کوشاں افراد کے حقوق کی نفی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی انہیں فوری طورپر رہا کرے۔

خیال رہے کہ عصام عقل نامی ایک فلسطینی کو مشرقی بیت المقدس سے فلسطینی اتھارٹی کے سکیورٹی اداروں نے کچھ عرصہ قبل رام اللہ میں طلب کرکے حراست میں لے لیا تھا۔ اس پر القدس کی فلسطینی اراضی اور دیگر املاک یہودیوں کو خفیہ طریقے سے فروخت کرنے کا الزام عاید کیاجاتا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے تحریک فتح‌کے 44 کارکنوں کو فلسطینی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ عبرانی ٹی وی چینل کےمطابق بیت المقدس میں تحریک فتح کے خلاف اسرائیلی فوج کے کریک ڈائون کا محرک عصام عقل کی عدم رہائی سے متعلق ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عصام عقل کی رہائی سے انکار کے بعد تحریک فتح کے خلاف کریک‌ ڈائون کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی