چهارشنبه 30/آوریل/2025

سائبرحملوں سے امریکی اخبارات کی اشاعت متاثر

جمعرات 3-جنوری-2019

امریکا میں سائبر حملے سے اخبارات متاثر امریکا میں شائع ہونے والے متعدد موقر ترین اخبارت کی ہفتے کو اشاعت ‘سائبر حملے’ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئیں ہیں۔

ٹربیون پبلشنگ گروپ سے تعلق رکھنے والے کئی بڑے بڑے اخبارات کی تقسیم جن میں دی لاس اینجلس ٹائمز، شکاگو ٹربیون اور بالٹی مور سن شامل ہیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

کمپنی کے مطابق انھیں اس مسئلہ کا جمعہ کو علم ہو گیا تھا اور اس سے وہ اخبارت متاثر ہوئے جو ایک ہی پرنٹنگ پلانٹ سے شائع ہوتے ہیں۔ لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق یہ سائبر حملہ ملک کے اندر نہیں بلکہ باہر سے کیا گیا تھا۔

نیو یارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جنرل کے امریکا کے مغربی حصے کے شمارے بھی اس واقع میں متاثر ہوئے کیونکہ یہ بھی اشاعات کے لیے وہی پرنٹنگ پلانٹ استعمال کرتے ہیں۔

لاس اینجلس ٹائمز پر ہونے والے حملے کی تفصیلات سے واقف ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ کرنے کا مقصد معلومات چرانا نہیں تھا بلکہ اشاعات کے نظام میں خلل ڈالنا تھا۔

ٹربیون پبلشنگ کی ترجمان مارسیا کولیس نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ وائرس نے اس نظام کو نشانہ بنایا جو اخبارات کی اشاعت سے متعلق ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کا اثر ہر حصہ پر پڑا ہے لیکن انھوں نے اس بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کئیں۔

مختصر لنک:

کاپی