اسرائیلی اخبارات کے مطابق گذشتہ برس صہیونی ریاست معاشی طورپرزوال کا شکار رہی اور اقتصادی شرح نمو میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری رہا۔
عبرانی اخبار’دی مارکر’کے مطابق 2018ء میں اسرائیل کی معاشی اور اقتصادی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر تھیں۔
اخبار کی ویب سائیٹ پر جاری ایک خبر میںبتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس اسرائیل کی اقتصادی شرح نمو میں تین اعشاریہ دو فی صد اضافہ ہوا۔ صہیونی حکومت اور معاشی ماہرین نے 2018ء میں صہیونی ریاست کی بلند بانگ معاشی توقعات لگا رکھی تھیں۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق حکومت اور ریاستی ماہرین نے شرح نمو میں تین اعشاریہ سات فی صد اضافے کی توقع لگا رکھی تھی مگر صہیونی ریاست کی توقعات پوری نہیں ہوسکیں۔
عبرانی اخبار کے مطابق گذشتہ برس نہ صرف شرح نمو میں کمی کا سال ثابت ہوا بلکہ سنہ 2016ء کے بعد صہیونی ریاست نے جو اقتصادی اہداف مقرر کیے تھے وہ پورے نہیں ہوسکےہیں۔ سال 2017ء میں شرح نمو میں تین اعشاریہ چار فی صد اضافہ ہوا جو کہ توقع سے کم تھی۔