جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی اسیر کو 11 سال قید کی سزا

بدھ 2-جنوری-2019

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے رہائشی 34 سالہ اسیر لوئی صعابنہ کو گیارہ سال قید کی سزا سنائی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی فوجی عدالت سالم نے فلسطینی اسیر کو گیارہ سال قید اور 10 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسیر کے وکلاء نے صہیونی عدالت کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دے کرمسترد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ صعابنہ یکم فروری 2018ء سے پابند سلاسل ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی