جمعه 15/نوامبر/2024

انسانی حقوق کی پامالیوں میں اسرائیل دنیا میں پہلے نمبر پر!

بدھ 2-جنوری-2019

انسانی حقوق کے مندوب ھلیل نویر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فورم پرسب سے زیادہ مذمت اسرائیلی ریاست کی کے اقدامات کی گئی جو اس بات کا ثبو ہے کہ صہیونی ریاست دنیا بھر میں کسی بھی دوسرے ملک سے بڑھ کر انسانی حقوق کی سنگین  پامالیوں کی مرتکب ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل واحد ملک جس کی 1948ء کے بعد اب تک 21 بار مذمت کی گئی۔ دوسری جانب فلسطینی تحریک مزاحمت کی ایک بار بھی جنرل اسمبلی میں مذمت نہیں کی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں امریکا اور اسرائیل نے مل کر اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کی مذمت کے لیے ایک قرارداد پیش کی تھی مگر عالمی برادری نے یہ قرارداد مسترد کردی تھی۔

قبل ازیں اقوام متحدہ میں امریکی ایلچی ‘نیکی ہیلی’ نے کہاتھا کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی 700 بار مذمت کی گئی جب کہ حماس کی ایک بار بھی مذمت نہیں کی گئی۔

مسز ہیلی نے یہ بات جنرل اسمبلی کے فورم پراس وقت کہی تھی جب حماس کی مذمت  کے لیے پیش کی گئی قرارداد پر رائے شماری کی جا رہی تھی۔ ہیلی نے حماس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حماس اسرائیل کی تباہی کے راستے پر چل رہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی