پنج شنبه 01/می/2025

عباس ملیشیا کا کریک ڈائون، غرب اردن سے 28 فلسطینی گرفتار

منگل 1-جنوری-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج یکم جنوری کو فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے گھر گھر تلاشی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے کم سے کم 28 کارکنوں اور رہ نمائوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے شعبہ اطلاعات ونشریات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے گھر گھر تلاشی کے دوران الخلیل شہر سے 8 جنین سے 4، طولکرم سے 3، قلقیلیہ سے 2، نابلس سے 2، سلفیت سے 2، اور بیت لحم اور رام اللہ سے ایک ایک فلسطینی کو حراست میں لیا گیا۔

طولکرم شہر سے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن فتحی القرعاوی نے کہا کہ عباس ملیشیا کے ہاتھوں حماس کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا محرک سیاسی ہے اور فلسطینی اتھارٹی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غرب اردن میں سیاسی امن کو تباہ کر رہی ہے۔

القرعاوی نے خبردارکیا کہ غرب اردن میں عباس ملیشیا کی طرف سے کریک ڈائون شہریوں کی گرفتاری اور کریک ڈائون سے علاقے میں سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوگیا۔

مختصر لنک:

کاپی