اسرائیلی وزیر تعلیم نفتالی بینیٹ اور وزیر انصاف ایلیٹ شاکید نے اپنی جماعت ‘جیوش ہوم’ کو تحلیل کرنے کے بعد نئے نام سے جماعت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نفتالی بینٹ اور ایلیت شاکید نے تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وہ ایک نئی جماعت تشکیل دیں گے جن میں مذہبی اور سیکولر لیڈروں کو یکساں طورپر شامل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی جماعت تشکیل دینا چاہتے ہیں جو سیاسی میدان میں نیتن یاھو کا مقابلہ کرسکے۔
خیال رہے کہ نفتالی بینٹ کی جماعت”جیوش ہوم” موجودہ اسرائیلی وزیراعظم کے سیاسی اتحادی ہیں مگر وہ آئندہ سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں نیتن یاھو کے خلاف میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔