چهارشنبه 14/می/2025

‘حماس’ کا پارلیمانی وفد کثیر غیرملکی دورے کے بعد غزہ واپس

پیر 31-دسمبر-2018

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے ارکان پرمشتمل وفد طویل  بیرونی دورے کی تکمیل کے بعد غزہ واپس پہنچ گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین مطابق حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے ارکان پر مشتمل وفد نے تین ہفتے قبل پانچ ممالک کا دورہ شروع کیا تھا۔ حماس کے غیرملکی وفد کا دورہ کرنے والے ارکان کی قیادت جماعت کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار کر رہے تھے۔

حماس کا پارلیمانی وفد پانچ ملکی طویل دورہ مکمل کرنے کے بعد گذشتہ روز مصر سے ہوتے ہوئے رفح گذرگاہ سے غزہ داخل ہوا۔

بیرون ملک دورے پر آئے حماس کے پارلیمانی بلاک کے وفد میں مروان ابو راس، مشیر المصری، محمد فرج الغول  شامل تھے۔

حماس کے پارلیمانی وفد نے بیرون ملک دورے کے دوران  مصر، ایران، ترکی، لبنان اور جنوبی افریقا کادورہ کیا اور ان ملکوں‌ کی قیادت سے ملاقات کی۔ جماعت کے ارکان پارلیمان نے بیرون ملک دورے کے دوران ان ملکوں کی پارلیمان سے بھی خطاب کیا۔

مختصر لنک:

کاپی