ترکی میں خلافت عثمانیہ کی یادگار 120 سال پرانا قالین اس وقت ایک بار پھر ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز ہے۔ یہ قالین "ھرکہ” کے نام سے جاناجاتا ہے جو استنبول میں’قصر یلدز’ میں بچھایا گیا ہے۔
صدارتی محل کی ایک ٹیم کو حال ہی میں اس تاریخی قالین کی مرمت، اصلاح اور صفائی پرمامور کیا گیا۔
پہلی بار یہ قالین 1897ء میں تیار کیا گیا۔ اسے خلافت عثمانیہ کے ہیڈ کواٹر میں کانفرنس ہال میں بچھایا گیا تھا۔ پہلی بار خلیفہ عبدالحمید دوم کے دور میں جرمنی شہنشاہ "ویلیم دوم” نے بھی یہ قالین دیکھا اور اسے تیار کرنے والوں کوداد تحسین پیش کی۔
"ھرکہ” نامی یہ قالین 468 مربع میٹر ہے اس کا وزن 3 ٹن ہے۔ اسے دنیا کا سب سے بڑا قالین سمجھا جاتا ہے۔
اسے کرین کی مدد سے شاہی محل سے ایک خاص تالاب تک لایا گیا۔ دھونے سے قبل اس میں ضرورت مرمت کے عمل سے گذرا گیا۔
ترک ایوان صدر کے ایک عہدیدار احمد چاب اوگلو نے کہا کہ "ھرکہ” قالین مکمل قالین ہے جسے جوڑا نہیں گیا۔ یہ نہ صرف ترکی بلکہ پوری دنیا کا بڑا قالین ہے۔ یہ ترکی کی عظمت رفتہ کی علامت اور ایک تاریخی یاگاد گار ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ضروری اصلاح اور مرمت میں تین سے چار سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔