شنبه 16/نوامبر/2024

"BDS”تحریک کا تازہ وار،برطانوی بنک کا اسرائیل کے بائیکاٹ کا اعلان

اتوار 30-دسمبر-2018

اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے عالمی سطح پر سرگرم بین الاقوامی تحریک "BDS”  کی کامیاب مساعی کے نتیجے میں برطانیہ کے ایک بڑے بنک نے اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ کرتے ہوئے صہیونی بنکوں میں‌موجود سرمایہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانوی بنک HSBC  کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنک اسرائیلی بنکوں اور اسلحہ ساز اسرائیلی کمپنی’البٹ’ کے ساتھ کیے گئے مشترکہ سرمایہ کاری معاہدے سے الگ ہو رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بنک نے عوامی دبائو کے بعد صہیونی اسلحہ ساز کمپنی سے سرمایہ کاری واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ البیٹ کو اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی قرار دیا جاتا ہے جب کہ "HSBC ” برطانیہ کے پانچ بڑے بنکوں میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ ‘بی ڈی ایس’ تحریک دنیا بھر میں اسرائیل کے اقتصادی، سیاسی، سماجی، سفارتی اور دیگر شعبوں میں‌بائیکاٹ کے لیے کام کررہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی