اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے عرب ممالک کے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ صہیونیوں کےلیے اپنے دارالحکومتوں کے دروازے کھلے چھوڑنے کے بجائےمظلوم فلسطینی قوم کا ساتھ دیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خلیل الحیہ نے کہا کہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحت اور غزہ کی ناکہ بندی کرانے والے فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی طرف سےایک نئی آزمائش میں ہیں۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے طے شدہ شرائط پرعمل درآمد کو یقینی بنانایا جانا چاہیے۔
غزہ میں ایک پریس بیان میں کہا کہ غزہ کے عوام اپنے دیرینہ حقوق اور مطالبات کے لیے ہرطرح کے جدو جہد جاری رکھیںگے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کو عزت کے ساتھ جینے اور اپنے دیرینہ حقوق کے حصول کا مکمل حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے حق واپسی کے لیے جاری مظاہرے اور ریلیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔