چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسماعیل ھنیہ کا ‘دیرلاتین’ گرجا گھر کا دورہ، مسیحی قیادت سے ملاقات

اتوار 30-دسمبر-2018

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں کرسمس کے موقع پر غزہ کی پٹی میں دیر لاتین گرجا گھرکا دورہ کیا اور مقامی مسیحی قیادت سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے مسیحی قیادت کو کرسمس کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے عیسائی اور مسلمان قضیہ فلسطین کے حوالے سے ایک ہی صف میں‌ ہیں۔ انہوں نے فلسطین کی عیسائی اور مسلمان برادری کے درمیان قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر فلسطین کی عیسائی قیادت نے حماس کی قیادت کو اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

 

مختصر لنک:

کاپی