فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران 30 ہزار یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں داخل ہو کرمذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے انچارج فراس دبس نے بتایا کہ یکم جنوری 2018ء سے اب تک 29900 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔
الدبس نے کہا کہ گذشتہ برس کی نسبت رواں سال 4 ہزار زیادہ یہودی قبلہ اول میں داخل ہوئے۔
خیال رہے کہ فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے یہودی آباد کاروںکو دھاووں سے روکنے کے لیے بار بار مطالبات کرتے رہے ہیں مگر اسرائیلی پولیس نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطالبات پر کوئی کان نہیں دھرے۔
اس کے برعکس اسرائیلی پولیس یہودی آباد کاروںکو مراکشی دروازے سے قبلہ اول میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرتی اور یہودیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرتی رہی ہے۔