چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی معلم رام اللہ اتھارٹی کی قید سے رہا

ہفتہ 29-دسمبر-2018

فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے ہاں قید کیے گئے ایک فلسطینی استاد  اور سماجی کارکن ثامر سباعنہ کو تین ہفتے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سباعنہ کو تین ہفتے مسلسل حراست میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کیا گیا۔ انہیں تین ہفتے پیشتر ایک حراستی مرکز میں طلب کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔

عدالت نے سباعنہ کو چار ہزار شیکل ضمانت پر رہائی کی اجازت دی تھی مگر فلسطینی اتھارٹی کی ڈیفینس فورس نے عدالتی فیصلہ مسترد کر دیا تھا۔

ثامر سباعنہ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے قباطیہ قصبے سے ہے۔ وہ 8 سال تک اسرائیلی زندانوں میں بھی قید کاٹ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی