جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی کھدائیوں کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کے قریب زمین پھٹ گئی

ہفتہ 29-دسمبر-2018

اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب زیرزمین سرنگوں کی کھدائیوں کے نتیجے میں جگہ جگہ سے زمین پھٹ گئی اور کئی مقامات پر گہرے گڑھے پڑ گئے۔

وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں وادی حلوہ کالونی میں کھدائی کے باعث کئی مقامات پر شگاف پڑ گئے۔

وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کے مطابق کالونی کی ایک مرکزی شاہراہ میں شگاف پڑ گئی ہیں۔ جس جگہ زمین میں شگاف پڑے ہیں وہ مسجد اقصیٰ کی جنوبی دیوار اور دیوار براق سے تھوڑے فاصلے پر ہے۔

ادھر بیت المقدس میں وادی حلوہ میں جامع مسجد "العین” کے قریب بھی متعدد مقامات پر زمین نیچے دھنس گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس میں نام نہاد آثار قدیمہ کے تحت کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کھدائیوں کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کی بنیادیں کمزور ہوئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی