اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل بدھ کو گروپوں کی شکل میں 44 یہودی آباد کار جن میں فوجی بھی شامل تھے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز44 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ ادھر اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں یہودی سیاحوں کا ایک گروپ بھی قبلہ اول میں گھسا تاہم بعد ازاں ان یہودیوںنے بھی تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ نماز ظہر کے وقت یہودیوں کی قبلہ اول میں آمد ورفت کی وجہ فلسطینی نمازیوں کو مسجد کے باہر روک دیا گیا۔