جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے غرب اردن میں 1300 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی

جمعرات 27-دسمبر-2018

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں 23 تعمیراتی منصوبوں کے تحت 1289 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

اسرائیلی اخبار’ٹائمزآف اسرائیل’ کے مطابق اسرائیل کی سپریم تعمیراتی کونسل نے منگل کے روز ایک بند کمرہ اجلاس کے دوران 744 مکانات کی فوری تعمیر شروع کرنے کی اجازت دی۔

منصوبے کےتحت شمال مشرقی رام اللہ کی "عوفرا” اور "حلمیش” شمال مغربی الخلیل کی "ادورا”، جنوبی الخلیل کی”تینی” شمالی القدس کی "معالی مشماش”، شمال مغرب القدس کی "گیوات زییو” مغربی بیت لحم کی "نیفی ڈانیل” شمالی الخلیل کی "کارمی زور” جنوبی الخلیل کی بیت حاگایی اور شمالی القدس کی "شیلوح” یہودی کالونیوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق 23 تعمیراتی منصوبوں میں 16 منصوبے دیوار فاصل کی مشرقی جانب غرب اردن میں تعمیر کیےجائیں گے۔

 

مختصر لنک:

کاپی