جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی زرعی دہشت گردی، زیتون کے 200 پھل دار پودے تلف

بدھ 26-دسمبر-2018

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں  فلسطینی شہریوں کے پھل دار باغات میں موجود سیکڑوں درخت کاٹ دالے۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن راتب الجبور نے بتایا صہیونی حکام نے زیتون کے200  پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تلف کردہ باغ مقامی فلسطینی شہری برکات مر کا بتایا جاتا ہے۔

ادھر قابض فوج نے یطا قصبے میں یہودی کالونی کی توسیع کے لیے مقامی فلسطینی اراضی کی کھدائی اور مویشیوں کا ایک باڑہ بھی تباہ کردیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی