جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی 70 دونم اراضی غصب کرلی

بدھ 26-دسمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرقی علاقے اماتین میں فلسطینیوں کی ستر دونم اراضی غصب کرلی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے ‘اماتین’ قصبے میں فلسطینیوں کی ستر دونم اراضی غصب کرلی۔ فلسطینیوں کی اراضی غصب کرنے کے بعد عمانوئل کالونی کی توسیع کی جائے گی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے اماتین قصبے کا محاصرہ کیا اور فلسطینیوں کی اراضی کی کھدائی شروع کر دی۔

خیال رہے کہ اماتین قصبے میں 1200سے زاید فلسطینی رہائش پذیر ہیں جب کہ قصبے کے جنوب میں عمانویل یہودی کالونی قائم کی گئی ہے۔ یہ یہودی کالونی 1983ء میں تعمیر کی گئی تھی۔ یہ کالونی دیر استیا کے 22 دونم پر تعمیر کی گئی ہے۔ بعد ازاں دیر استیا، جین اور صافوط اور اماتین کے 1240 دونم اس کالونی میں ضم کیے گئے ہیں۔ اس کالونی میں 3200 آباد کار بسائے گئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی