جمعه 15/نوامبر/2024

موشے یعلون نے نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کا اعلان کر دیا

بدھ 26-دسمبر-2018

اسرائیل کے سابق وزیراعظم موشے یعلون نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے لیے اپنی الگ سیاسی جماعت تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘موشے یعلون’ نے ‘ٹوئٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنی ذمہ داری سنبھالوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پوری زندگی اسرائیل کے سپاہی کے طورپر بسر کی ہے۔

موشے یعلون کاکہنا ہے کہ ملک میں ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کا مقصد اسرائیل کو نئی، مضبوط، طاقت ور اور متبادل سیاسی قیادت فراہم کرنا ہے۔ اب اسرائیل میں قیادت کی تبدیلی کاوقت آگیاہے۔

یعلون نے موجودہ وزیراعظم نیتن یاھو کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کا عزم کیا اور کہا کہ سیاسی میدان میں ‘لیکود’ پارٹی ان کی سب سے بڑی حریف ہوگی۔

مختصر لنک:

کاپی