فلسطینی تجزیہ نگار اور فلسطینی اسیران کے امور کے ماہر عبدالناصر فروانہ نے کہا ہے کہ صہیونی زندانوں میں شام اور اردن کے 23 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔
انسانی حقوق کے مندوب ناصر فروانہ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں اردن کے 21 شہری پابند سلاسل ہیں۔ اس کے علاوہ شام کے دو شہری صہیوںی جیلوں میں قید ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اسرائیلی پولیس نے وادی گولان سے 4 شامی شہریوں کو حراست میں لیا تھا۔ انہیں گھروں میں نظربند کیا گیا ہے۔
ناصر فروانہ نے کہا کہ اسرائیلی زندانوں میں قید عرب شہریوں میں 7 کو عمر قید کی سزائوں کا سامنا ہے۔ ان میں سے 15 اسیران اڑھائی سے 27 سال تک قید کاٹ چکے ہیں۔