اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد مشعل نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور القسام بریگیڈ صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل قوم کے بیٹوں، مائوں اور بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس اور القسام بریگیڈ نے صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل تمام فلسطینیوں کو رہا کرنے کا تہیا کر رکھا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی کے ایک فلسطینی شہری عمادالدین اسعد الصطاوی کی اسرائیلی جیل سے رہائی پر ان سے ٹیلیفون پر بات چیت کےدوران کیا۔ حماس رہ نما نے رہائی پانے والے فلسطینی الصفطاوی کو صہیونی قید سے آزادی ملنے پر مبارک باد پیش کی۔
خیال رہے کہ الصطفافی کو اسرائیلی فوج نے 18 سال کے بعد ھال ہی میں رہا کیا ہے۔
خالد مشعل نے اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کی جلد رہائی کی امید ظاہر کی اور کہا کہ فلسطینی قوم کے اسیر بیٹوں اور بٹیوں نے اپنے صبرو استقلال سے صہیونی ریاست کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔ اسرائیلی دشمن طاقت کے استعمال، قید وبند اور جبرو تشدد کے ذریعے فلسطینیوں کے عزم کو شکست دینا چاہتا ہے مگر فلسطینیوںنے اپنی جرات ، بہادری اور استقامت سے دشمن کے ناپاک ارادے ناکام ہوگئےہیں۔
خالد مشعل نے کہا کہ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے اسرائیلی زندانوں سے فلسطینیوں کی رہائی کا عہد کررکھا ہےاور القسام اپنے اس عہد کو ایفاءکرے گی۔