فلسطینی محکمہ امور اسیران نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے جلادوں کی بڑی تعداد نے ریمون نامی عقوبت خانے میں گھس کر وارڈ 4 میں قید فلسطینی اسیران کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
انسانی حقوق کے ادارے کے بیان کے مطابق صہیونی فوجی تفتیش اور تلاشی کی آڑ میں جیل میںجا گھسے اور انہوں نے قیدیوں کے کمروں میں موجود سامان تل پٹ کرکے رکھ دیا۔
صہیونی فوجیوںنے فلسطینی اسیران پر تشدد کیا۔ قابض فوج کے تشدد سے ایمن طبیش، منیف ابو عطوان اور عرفات الزیر نامی قیدی زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں اسیر منیف ابو عطوان اور عرفات الزیر کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا۔