اسرائیلی کنیسٹ کے اسپیکر ‘یولی اڈلچائن’ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل پر مکمل قبضہ کرلے۔
عبرانی اخبار’ہارٹز’ کےمطابق صہیونی کنیسٹ کے اسپیکر نے اسرائیل کی انتہا پسند تنظیم’ام ٹرٹسو” میں شمولیت کی تیاری شروع کی ہے۔ یہ گروپ الخلیل شہر کے انتہا پسندوں پرمشتمل ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق اڈلچائن نے ‘لابی برائے ارض اسرائیل’ کے عنوان سے ایک کانفرنس کے دوران خطاب میں کہا کہ اسرائیلی حکومت کو چاہیے کہ وہ الخلیل شہر پراپنی بالادستی قائم کرلے۔
یہ کانفرنس ‘یہودی آباد کاری کی سپورٹ’ کے لیے منعقد کی گئی اور اس میں الخلیل اور غرب اردن میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے اقدامات کی حمایت کی۔
خیال رہے کہ الخلیل شہر اسرائیل کے توسیع پسندانہ اھداف میں شامل ہے۔ الخلیل شہر میں اب تک 20 بڑی یہودی کالونیاں قائم کی جا چکی ہیں۔ حال ہی میں الخلیل کے قلب میں ایک کالونی قائم کی گئی جس میں 400 یہودیوں کوغیرقانونی طورپر آباد کیا گیا ہے۔