اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمالی قصبے کوبر کے رہائشی ایک 54 سالہ فلسطینی کو رہا کر دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر صلاح البرغوثی کو اسرائیلی فوج نے 13 دسمبر کو گولیاں مارنے کے بعد زخمی کیا تھا جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق زخمی فلسطینی نوجوان کو رہائی کے فوری بعد رام اللہ کے کنسلٹنٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین اور البرغوثی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر البرغوثی کو زخمی کردیا تھا۔ ان کی بائیں ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں۔ زخمی حالت میں گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔