شنبه 16/نوامبر/2024

انڈونیشیا میں خوف ناک سونامی، سیکڑوں افراد جاں‌ بحق اور زخمی

پیر 24-دسمبر-2018

انڈونیشیا میں جاوا اور سماٹرا جزیروں کے بیچ آبنائے سُندا کے اطراف واقع علاقوں میں ہفتے کے روز  سونامی طوفان کے نتیجے میں 222 افراد ہلاک اور 800 سے زیادہ  زخمی ہو گئے ہیں۔

انڈونیشیا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان سوتوبو بورو نوگروہو نے اتوار کو بتایا کہ ہفتے کی شب 9:30 پر آنے والی اس آفت کے دوران سیکڑوں گھر تباہ ہو گئے اور 28 افراد ابھی تک لاپتا ہیں۔

اس ادارے کے مطابق  ہفتے کی شب پیدا ہونے والی سونامی کی لہریں آبنائے سُندا میں "انک کراکاٹوا” جزیرے میں آتش فشاں پھٹنے کا نتیجہ ہوسکتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ انک کراکاٹو جزیرہ انڈونیشیا میں سرگرم 127 آتش فشانوں میں سے ایک ہے۔

مختصر لنک:

کاپی