پنج شنبه 01/می/2025

غزہ کی سرحد پر زخمی اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا

ہفتہ 22-دسمبر-2018

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی کی سرحد پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا اسرائیلی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

عبرانی ویب سائیٹ ‘حدشوت 24’ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا ایک فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی غزہ کی سرحد پر شاہراہ 232 پر مفلاسیم کئے مقام پر ایک گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ رات گئے ہلاک ہوگیا۔

عبرانی ویب سائیٹ ‘والا’ کے مطابق فوجی اہلکار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے زخمی حالت میں سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

مختصر لنک:

کاپی