چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا نے غرب اردن میں حماس کے 300 ارکان طلب کرلیے

ہفتہ 22-دسمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیکڑوں کارکنوں کو اشتہاری قرار دے انہیں پولیس مراکز میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

حماس کے انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے حماس کے دسیوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ سیکڑوں کی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  گذشتہ ہفتے عباس ملیشیا کا حماس کے کارکنان کے خلاف کریک ‌ڈائون اب تک کا بدترین کریک‌ ڈائون تھا۔

نام نہاد سیکیورٹی الرٹ کی آڑ میں عباس ملیشیا نے حماس کے درجنوں رہ نمائوں اور سیکڑوں کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا نے حماس کے سیکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا جن مین سے بعض کو دو اور تین روز کے بعد رہا کردیا گیا۔

ایک اندازے کے مطابق عباس ملیشیا نے غرب اردن کے مختلف شہروں سے 300 حماس کارکنوں‌ کو  پیشی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی