دنیابھر میںنفسیاتی عوارض میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نفسیاتی بیمار کا پتا چلانے کے لیے آپ مرئی طریقے سے معلومات لے سکتےہیں۔ یعنی دیکھ کر نفسیاتی مریض کی بیماری کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔
فرانسیسی اخبار’فرانس سوار’ کے مطابق برطانیہ کی سوانزی اور کارڈیو یونیورسٹیوں کے ماہرین نے مشترکہ طورپر ‘خطرناک نفسیاتی مریض کی پہچان کیسے کی جائے؟’ کے عنوان سے ایک تحقیق کی ہے۔ ماہرین نے نفسیاتی مسائل سے دوچار قیدیوں پر یہ تجربہ کیا اور یہ جاننے کہ کوشش کہ آیا کسی خطرناک نفسیاتی مریض کو کیسے پہچانا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نفسیاتی مریض کی شکل خوفناک اور ڈرائونی ہوجاتی ہے۔ اس کی آنکھوں کے گرد حلقے بن جاتے ہیں۔
ماہرین نے غور کیا تو انہیں اندازہ ہوا کہ نفسیاتی مریضوں کی آنکھوں کے دائرے سکڑ جاتے ہیں۔ جب کہ ایسے افراد جنہیں کسی قسم کا نفسیاتی عارضہ لاحق نہ ہو ان کی آنکھوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا