صہیونی ریاست کے ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض اسرائیلی حکومت نے دنیا بھر میںپھیلے یہودی اداروں کے تحفظ کے لیے خفیہ ادارے’موساد’ کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
عبرانی ویب سائیٹ "I24” کے مطابق حکومت نے موساد کو 26 لاکھ ڈالر کی اضافی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رقم بیرون ملک قائم یہودی اداروں کے تحفظ پر صرف کی جائے گی۔ اس رقم سے دنیا بھرمیں یہودی اداروں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
یہودی ویب سائیٹ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا موساد کو یہ رقم کس وزارت یا محکمے کی طرف سے ادا کی جائے گی تاہم غالب امکان یہ ہے کہ یہ رقم وزارت دفاع ہی مہیا کرے گا۔