چهارشنبه 30/آوریل/2025

وقت سے قبل بال کیوں سفید ہوتے ہیں؟

جمعرات 20-دسمبر-2018

جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی جاتی ہے۔ ایسے ایسے بڑھاپے کے آثار بھی نمایاں ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ بالوں میں‌چاندنی اترآتی ہے اور رفتہ رفتہ سرکے سیاہ بال سفید رنگ میں بدل جاتے ہیں۔ بعض لوگوں میں بالوں کے رنگ کے بدلنے کا عمل دیر سے اور بعض کے ہاں بہت جلد شروع ہوجاتا ہے۔ تاہم اس کے خارجی سے زیادہ داخلی اسباب ہوتے ہیں۔

صحت کے بارے میں معلومات شائع کرنے والے جریدے”ٹاپ ہیلتھ جرنل”میں شائع کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بالوں میں سفیدی یا تو بعض وٹامنز بالخصوص "ڈی”، "ای” اور "B-6” کی کمی یا جنین کے عوامی میں پیچیدگی کا نتیجہ ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ بالوں کی سفید کو بڑھاپے کے ساتھ جوڑتے ہیں جوکہ درست نہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ بڑھاپے میں بال سفید ہوجاتے ہیں مگر بعض اوقات بڑھاپے سے قبل بھی بالوں میں سفیدی آسکتی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی