چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی فلسطینی اراضی پر کھدائی

جمعرات 20-دسمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں  اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں‌نے  فلسطینیوں کی درجنوں دونم اراضی غصب کرنے کے بعد اس پرکھدائی کردی اور فلسطینی شہریوں کے زیتون کے 100  پھل دار درخت اکھاڑ پھینکے۔

مقامی فلسطینی  سماجی کارکن "ہاشم البدارین” نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے کئی دونم کے علاقے پر فلسطینیوں کے 100 زیتون کے پھل دار پودے اکھاڑ پھینکے اور فلسطینیوں کے ملکیتی پانی کے تین کنوئیں بھی مسمار کردیئے۔ یہ باغ اور پانی کے کنوئیں محمد کامل جعافرہ اور علی عواد فطافطہ کی ملکیت بتائے جاتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی