اسرائیلی کنیسٹ کے عرب رکن احمد الطیبی نے فلسطینی مزاحمتی خاندانوں کوجبری شہر بدری کے نئے ظالمانہ قانون کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو مزاحمتی کارروائیوں کی پاداش میں شہر بدر کرنے کا قانون جنگی جرم ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے احمد الطیبی کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی خاندانوں کو بے دخل کرنا جنگی جرم ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اسرائیلی مشیر قانون نے بھی اس قانون پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے قوانین غیر دستور ہیں۔
الطیبی کا کہنا ہے کہ ہم نے صہیونی ریاست کے فلسطینی مزاحمتی خاندانوں کے خلاف قوانین کو ہر ممکن طریقے سے روکنے اور اسے ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی کنیسٹ نے ایک نئے بل کی منظوری دی ہے جس میں اسرائیل پرحملوں میں ملوث فلسطینی مزاحمتی خاندانوں کو ایک ہفتے کے اندر اندر ملک سے نکال دیا جائے گا۔
گذشتہ روز جب اس نام نہاد قانون پر بحث جاری تھی عرب ارکان کنیسٹ ڈاکٹر احمد الطیبی، جمال زحالقہ، مسعود غانم نے ایوان میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر انہیں وہاں سے بے دخل کردیا گیا۔