شنبه 03/می/2025

شامی عقوبت خانوں میں تشدد سے 563 فلسطینی پناہ گزین شہید

بدھ 19-دسمبر-2018

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے گروپ شام ۔ فلسطین ایکشن گروپ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ شام کی سرکاری جیلوں میں پابند سلاسل 563 فلسطینی پناہ گزین انسانیت سوز تشدد کے نتیجے میں شہید کیے جا چکے ہیں جب کہ 1711 بدستور پابند سلاسل ہیں۔

شام ۔ فلسطین ایکشن گروپ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال دسمبر میں شامی عقوبت خانوں میں تین فلسطینی تشدد سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں موجود فلسطینی پناہ گزین خاندان اس لیے بھی اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں پرخاموش ہیں کہ بات کرنے یا جیلوں میں تشدد سے عزیزوں کی ہلاکتوں پر بات کرنے سے انہیں انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ شام کے عقوبت خانوں میں قیدیوں پر تشدد کے بدترین حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔ شامی فوج کے کئی خفیہ اور کئی اعلانیہ حراستی مراکز ہیں جہاں ڈالے گئے لوگوں کو کسی قسم کی طبی معاونت فراہم نہیں کی جاتی۔

ایکشن گروپ کے مطابق شامی فوج نے رواں سال کے دوران 106 خواتین سمیت 1680 فلسطینی پناہ گزینوں کو حراست میں لے چکی ہے۔ اب بھی سیکڑوں فلسطینی پناہ گزین پابند سلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی