شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی خواتین کو کڑی سزائیں

منگل 18-دسمبر-2018

قابض صہیونی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست متعدد فلسطینی اسیرات کو کڑی سزائیں اور بھاری جرمانے کیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز اسرائیل کی ‘عوفر’ نامی فوجی عدالت نے 25 سالہ بتول خالد الرمحی اور القدس کی امینہ محمود کو بالترتیب 29 اور 33 ماہ قید کی سزائیں سنائیں۔دونوں اس وقت "دامون” جیل میں قید ہیں۔ انہیں 12 مارچ 2017ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔

قبل ازیں عوفر فوجی عدالت نے 19 سالہ اسراء سمیح جابر کو 30 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ  کی سزا سنائی۔ فلسطینی اسیران اتھارٹی کے مطابق اسرائیلی عقوبت خانوں میں 54 فلسطینی خواتین پابند سلاسل ہیں۔ ان میں سے بیشتر کو دامون اور ھشارون جیسے بدنام زمانہ عقوبت خانوں میں‌ڈالا گیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی