ماہرین صحت نے پرس کو پینٹ کی عقبی جیبوں میں ڈالنےکے خطرات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق پینٹ کی عقبی جیل میں کوئی بھی وزنی چیز رکھنا کمر میں تکلیف، ران کے پٹھوں میں کھنچائو اور کئی دوسرے عوارض کاباعث بن سکتا ہے۔
صحت کے حوالے سے معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ "ہیلتھ سینٹرل” کے مطابق بہت سے لوگوں کی کمرے کے زیریں حصے میں درد کی شکایت کی وجہ ان کا بھاری بھرکم بٹوہ ہوسکتا ہے جسے وہ اپنی پینٹ کی عقبی جیبوں میں ڈال کر کرسی پربیٹھ جاتے یا چلتے پھرتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بٹوہ پینٹ کی عقبی جیبوں میں رکھنے سے بہت سےلوگوں میں اعصابی مسائل جنم لیتے ہیں۔ خاص طورپر بھاری بھرم والٹ کو پینٹ کی پچھلی جیبوں میں ڈال کر زیادہ دیر تک نہیں بیٹھے رہنا چاہیے۔ اس حوالے سے کیے گئے ایک سروے میں اپنی پینٹوں کی عقبی جیبوں وزنی چیزیں ٹھونسنےوالےنصف سے زاید لوگوں کو کمر میں تکلیف کی شکایت پائی گئی۔