اسرائیلی فوج نے فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک فلسطینی نوجوان کو اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ عربی بولنے والے صہیونی فوجیوں نے محمد ماھر البرغوثی کو کوبر قصبے میں اس کی دکان سے اٹھایا اور گاڑی میں ڈال کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں نے نوجوان کو اغوا کرلیا، تاہم اس کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیںہو سکی۔