فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج نے ایک مریضہ کو اسپتال لے جانے سے روک دیا جس کے نتیجے میں وہ مسجد اقصیٰ میں دم توڑ گئی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والی ایک خاتون اچانک دل کا دورہ پڑا اسے ایک ایمبولینس کی مدد سےاسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی مگر صہیونی فوج نے ایمبولینس روک دی جس کے نتیجے میں خاتون دم توڑ گئی۔
مسجد اقصیٰ کے ایک ملازم رضوان عمرو نے بتایاکہ اندرون فلسطین کے علاتے جت کی رہنے والی سمیہ محمود ناصر مسجد اقصیٰ میں تھی جب اسے اچانک دل کا دورہ پڑا۔ اسے اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی مگر صہیونی فوج نے اسے روک دیا جس کے نتیجے میں وہ اسپتال نہ پہنچائی جاسکی اور دم توڑ گئی۔