جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا اسیر فلسطینی کا مکان مسمار کرنے کا حکم

پیر 17-دسمبر-2018

قابض صہیونی فوج نے ایک فلسطینی اسیر کا مکان مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل نداف بادان نے کہا کہ ایک فلسطینی اسیر کا مکان مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق صہیونی فوج نےغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا میں رہنے والے اسیر خلیل یوسف جبارین کا مکان مسمار کردیا۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق 17 سالہ اسیر خلیل یوسف جبارین کو یہودی آباد کاروں‌پر چاقو کے حملے میں حراست میں لیا تھا۔ اس نے ستمبر میں "گوش عتصیون” یہودی کالونی کے قریب چاقو کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک کردیا تھا۔

حال ہی میں اسرائیلی فوج نےزیرحراست فلسطینی لڑکے کےتین منزلہ مکان کا سروے کرنےکےبعد اس کی مسماری کا طریقہ کار وضع کیا تھا۔ قابض فوج نےمکان میں رہنے والے فلسطینیوں کو وہاں سے نکل جانےکا حکم دیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی