اسرائیلی پولیس نے ایک ہفتہ قبل حراست میں لی گئی دو فلسطینی خواتین کو مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کی شرط پر رہا کر دیا گیا۔
‘قدس پریس’ کے مطابق صہیونی پولیس نے دو ہفتے قبل مسجد اقصیٰ کے باب القطانین کے جہاد الغزاوی کو اور ایک دوسری خاتون کو حراست میں لے لیا تھا۔ انہیں گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں داخلے نہ ہونے کی شرط پر رہا کیا گیا تھا۔
قدس پریس کے مطابق حراست میں لی گئی خواتین کو القشلہ پولیس سینٹر منتقل کردیا تھا۔ انہیں اس شرط پر رہا کیا گیا ہےکہ وہ 15 دن تک بیت المقدس میں داخلے میں داخلے کی مجاز نہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ کچھ عرصےسے القدس میں فلسطینی نمازیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر رکھا ہے۔ صہیونی فوج اور پولیس نے باب الرحمہ سےفلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کر رکھی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے 80 سالہ زھرہ اشتیہ کو رہا کر دیا۔ وہ جلبوع جیل میں قید اپنے بیٹے جواد سے ملنے گئی تھیں جنہیں اسرائیلی فوج نے جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا۔