جمعه 09/می/2025

اسرائیلی فوج نے غزہ سے دو فلسطینی ماہی گیر گرفتار کر لیے

اتوار 16-دسمبر-2018

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں‌ اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران دو فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا اور ان کی کشتیاں بھی قبضےمیں لے لی گئیں۔

غزہ میں ماہی گیر یونین کے انچارج نزار عیاش نے بتایا کہ صہیونی فوج نے غزہ کی سمندری حدود میں ایک چھاپہ مار کارورائی کے دوران دو فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ گرفتار کیے جانے والوں کی شناخت محمد اور عاطف کے نام سے کی گئی ہے اور وہ دونوں سگے بھائی ہیں۔ دونوں کو غزہ کےسمندر میں ساحل سے چار کلو میٹر سمندر کےاندر سے حراست میں‌لیا گیا۔

ادھر ایک دوسرے سیاق میں اسرائیلی فوج نے مشرقی خان یونس میں صہیونی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں‌ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ 13 ستمبر 1993ء کو اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت غزہ کے فلسطینیوں کو سمندر میں 20 ناٹیکل میل تک ماہی گیری کا حق دیا تھا مگرعملی طورپر صہیونی فوج فلسطینی ماہی گیروں کو 6 کلو میٹر سےزیادہ آگے جانے کی اجازت نہیں دیتی۔

 

مختصر لنک:

کاپی