شنبه 16/نوامبر/2024

ھنیہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آئندہ ہفتے مصر اور روس کا دورہ کریں گے

ہفتہ 15-دسمبر-2018

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد آئندہ ہفتے مصر اور روس کا سرکارہ دورہ کرے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ایک ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کی مرکزی قیادت کا ایک قاہرہ اور اس کے بعد سرکاری دورے پر ماسکو جائے گا۔

قاہرہ اور ماسکو کا دورہ کرنے والی جماعت کی قیادت اسماعیل ھنیہکریں گے اور ان کے ساتھ جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری، تعلقات عامہ کے انچارج ماہر صلاح، غزہ میں حماس کے لیڈر یحییٰ السنوار اور سیاسی شعبے کے سینیر رکن موسیٰ ابو مرزوق شامل ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطین میں روسی سفیر حیدر رشید نے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں‌ انہوں نے ماسکو کی طرف سے دورے کی دعوت دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی